30 مئی 2017 - 09:20
نامور اطالوي بينك اور ايران كے 20 بينكوں كے درميان براہ راست تعلقات كي بحالي

اٹلي كے مشہور بينك 'پوپولاره دي‌سوندريو' نے اسلامي جمہوريہ ايران كے 20 سركاري اور نجي بينكوں كے ساتھ براہ راست بينكاري تعلقات كي بحال كا اعلان كيا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اٹلي كے مشہور بينک 'پوپولاره دي‌سوندريو' نے اسلامي جمہوريہ ايران كے 20 سركاري اور نجي بينكوں كے ساتھ براہ راست بينكاري تعلقات كي بحال كا اعلان كيا ہے.

تہران كے ايوان صنعت، معدنيات، تجارت اور زراعت كے ذرا‏ئع كے مطابق، اٹلي كا ايراني بينكوں كے درميان كرنسي كے لين دين فنانشل ايكشن گروپ كے خصوصي قوانين كے تحت ہوگا.

ايران پر مغربي ممالك كي طرف سےعائد كردہ پابنديوں كے زمانے ميں اسلامي جمہوريہ ايران اور دنيا كے مختلف ممالك كے درميان مالي اور كرنسي كا لين دين ايكسچينج اداروں كے زريعہ ہوتا تھا جو غير محفوظ تھا.

اٹلي كے مذكورہ بينك نے اعلان كيا ہے كہ اس معاہدے سے ايراني تاجر صنعتكار اور سرمايہ كاروں سميت اٹلي ميں پڑھنے والے طالب علم اور طالبات فائدہ حاصل كرسكتے ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲